فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2 میں بااثر افراد نے شہریوں کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فون چھین لیا’ جاز اور ایزی پیسہ سے بھاری رقوم ہتھیالی’ پولیس نے چھاپہ مار کر محبوس سجاد کو برآمد کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے رہائشی خالد نے پولیس کو بتایا کہ بااثر ملزمان زاہد وغیرہ اس کے بھائی سجاد کو اغواء کر کے غلام محمد آباد نمبر2 گھر لے گئے جہاں پر ملزمان نے اسکو رسیوں سے باندھ کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکا فون چھین کر جاز ایپ اور ایزی پیسہ کے پاسورڈ حاصل کر کے بھاری رقوم ہتھیالی۔ بعدازاں پولیس نے علم ہونے پر غلام محمد آباد نمبر2 میں چھاپہ مار کر محبوس سجاد کو برآمد کر لیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان زاہد وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔




