فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ79 ج ب میں با اثر افراد نے دو محنت کشوں پر بہیمانہ تشدد بناتے ہوئے سر کے بال مونڈ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، تفصیل کے مطابق 79ج ب کے عرفان علی نے بتایا کہ وہ اپنے دوست گلزار کے ہمراہ قبرستان کے قریب سے گذر رہے تھے کہ وقاص گل، الیاس گل نے ان کو روکا کہ ڈیرہ سے سامان چوری کیا اور ڈیرہ سے جا کر باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی والدہ کو گھر سے بلا کر اس کے سامنے سر کے بال کاٹ کر گنجا کردیا اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، والدہ نے منت سماجت کی انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دینگے اور بڑی مشکل سے جان بخشی کروائی، سی پی او صاحبزادہ عمر بلال نے محنت کشوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل کرنے کا نوٹس لیا تو ٹھیکریوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم وقاص گل کو گرفتار کر کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔




