لاہور (سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم جس انداز میں کھیل رہے ہیں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے 57 سالہ ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے کہا کہ کرس گیل کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں بابر اعظم کی ہیں۔اوٹس گبسن کا کہنا تھا کہ سفیان مقیم ایک ٹیلنٹڈ بولر ہیں، میری نظر میں سفیان ورلڈ کلاس بولر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں نوجوان فاسٹ بولرز کافی ٹیلنٹڈ ہیں، نوجوان بولر باسط میں سیکھنے کا بہت جذبہ ہے’ پی ایس ایل 11 کے 23 ویں میچ میں ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی زیر کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ زلمی کی پلے آف مرحلے کے لیے راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔




