بابراعظم پاکستان کے ایلیٹ کپتانوں کی فہرست میں شامل

ٹرینیڈاڈ (سپورٹس نیوز) سٹار بلے باز بابر اعظم لیجنڈری کپتان عمران خان اور سابق کپتان مصباح الحق کے ساتھ ایک خصوصی کلب میں شامل ہوکر تمام فارمیٹس کے 150 یا اس سے زیادہ بین الاقوامی میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے تیسرے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے آئندہ دور ٹیسٹ دوروں سے قبل شان مسعود کی جگہ بابر کو پاکستان کا ٹیسٹ کپتان مقرر کیا ہے۔کپتانی کے تازہ ترین ریکارڈز کے مطابق بابر اب ٹیسٹ، ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹونٹی 20 انٹرنیشنل (ٹی ٹونٹی) میں 150 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں۔ صرف عمران خان (187 میچز) اور مصباح الحق (151 میچز) نے ان سے زیادہ مرتبہ پاکستان کی قیادت کی ہے۔بابر اعظم پاکستان کی آل فارمیٹ کپتانی کی جیت کی فہرست میں عمران خان (89) کے پیچھے 84 فتوحات کے ساتھ دوسرے اور مصباح الحق (77) سے آگے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ مجموعی طور پر 84 کامیابیوں، 51 شکستوں، دو ٹائی، چار ڈرا اور آٹھ غیر نتیجہ کے ریکارڈ کے حامل ہیں، 150 بین الاقوامی میچوں میں ان کی جیت کی شرح 56 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں