بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے سالانہ الیکشن،میڈم سحرش رانا نے سیکرٹری کی سیٹ پر کاغذات جمع کرادئیے

جڑانوالہ(نامہ نگار)میڈم سحرش رانا ایڈوو کیٹ نے سالانہ انتخابات سال برائے سال 2026/27 کیلئے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 10 جنوری 2026 کو ہونگے شیڈول جاری ہوتے ہی امیدوران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے انصافین گروپ اور پاکستان گروپ کی حمایت یافتہ میڈم سحرش رانا ایڈووکیٹ نے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن بورڈ کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے دئیے ہیں امیدوار برائے جنرل سیکرٹری میڈم سحرش رانا ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وہ وکلا کی حمایت و سپورٹ سے انشا اللہ کامیاب ہو کر وکلا کے مسائل حل کروں گی اور خواتین وکلا کے حقوق کیلئے آواز بلند رکھوں گی ۔میڈم سحرش رانا ایڈووکیٹ کا مزید کہنا ہے کہ خواتین ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے کوئی مہذب معاشرہ خواتین کی نمائندگی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ میں خواتین وکلا آئین و قانون کی بالادستی کیلئے متحرک ہے وکلا برادری نے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری میڈم سحرش رانا ایڈووکیٹ کو اپنی بھرپور حمایت و سپورٹ کی یقین داہانی کروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں