لاہور (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر باسط علی لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں انجیو پلاسٹی تجویز کی ہے۔باسط علی پروگرام اسپورٹس روم میں بھی کرکٹرز کی کارکردگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے 1993 سے 1996 کے دوران 19 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 50 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی ملک کی نمائندگی کی۔سابق کرکٹر نے مداحوں سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔انگلینڈ کے نکولس نے 2، اسٹورٹ اور ہنری نے 1، 1 جبکہ بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ اور دلپریت سنگھ نے 1، 1 گول کیا۔ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ نے بھارت کو گروپ میچ میں 2-4 سے شکست دے دی۔نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 2-4 گول سے شکست دی۔میچ میں انگلینڈ کے نکولس نے دو جبکہ اسٹورٹ اور ہنری نے ایک ایک اسکور کیا۔ بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ اور دلپریت سنگھ نے گول اسکور کیے۔




