ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار ذوالقر سلمان کی سپر ہٹ فلم لکی بھاسکرکے مداحوں کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے فلم کے ہدایتکار وینکی اٹلوری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لکی بھاسکر 2رور بنے گی، تاہم اس کیلئے شائقین کو کچھ سال انتظار کرنا پڑیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم لکی بھاسکرکے ہدایتکار وینکی اٹلوری نے اپنی نئی فلم وشواناتھ اینڈ سنز کی تشہیر کے دوران کہا کہ فلم لکی بھاسکر کا سیکوئل ان کیلئے ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔




