بانیPTIکو سزا حکومت نے نہیں عدالت نے دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی صحت کے نام پر حکومت ریلیف نہیں دے سکتی انہوں نے عدلیہ کو خط لکھاہے تو ریلیف بھی عدلیہ دے سکتی ہے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا حکومت نے نہیں عدالت نے دی- حکومت کاان سے کوئی انتقامی رویہ نہیں رکھا گیا، ان کی پارٹی بڑی دیر سے این آر او کا مطالبہ کررہی ہے۔ 190ملین پاونڈ کیس میں سزا یافتہ ہیں اگر 60ارب رو پے کا معاملہ درگزر کرنا ہے تو تمام قیدیوں کیلئیعام معافی کا اعلان کردیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی میاں نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق اڑایا کرتے تھے، وہ بیماری پر طعنے دیتے اور انتقام کا نشانہ بناتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے پناہ مانگنی چاہئے انسان جو بولتا ہے وہی اس کے سامنے آتا ہے۔، اللہ تعالی بانی پی ٹی آئی کو احساس دلارہے ہیں کہ کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں