اسلام آباد(بیوروچیف) قومی بچت نے بعض بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کے پہلے 5 منافعوں کی شرح 11.8فیصد کردی گئی، چھٹا منافع 12.8 فیصد پربرقرار ہے جب کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح بھی برقرار ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12.12 فیصد، بہبود، پنشنرز اور شہدا فیملی اکانٹس کا منافع 12.96فیصد برقرار ہے۔ اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 11.56 فیصد، 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 11.90 فیصد جب کہ ایک سال کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 12.14 فیصد ہوگئی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق عام سیونگ اکانٹ کی شرح 10.50 فیصد کردی گئی ہے، سروا اسلامی ٹرم اکانٹ کے ایک سالہ پلان کی شرح 12.04 فیصد اور سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے تین سالہ پلان کی شرح 11.98 فیصد کرد ی گئی ہے۔




