کوڑا ٹیکس کے حوالے سے سپریم انجمن تاجران سٹی کے وفد کی ڈائریکٹر ایکسائز سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران سٹی کے وفد نے پنجاب حکومت کی طرف سے لگائے گئے نئے ٹیکس ”کوڑاٹیکس” سے متعلق اپنے تحفظات کے سلسلہ میں چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنان کی قیادت میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد تنویر عباس گوندل سے ملاقات کی’ وفد میں سپریم انجمن تاجران سٹی کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ نائب صدر شیخ آصف انوار’ صدر چنیوٹ بازار ملک شاہد رسول’ جنرل سیکرٹری گول بازار شیخ فاضل شامل تھے’ATO ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبدالمومن بھی اس موقع پر موجود تھے’ میاں عبدالمنان’ حاجی محمد اسلم بھلی’ رانا ایوب منج’ آفتاب بٹ’شیخ آصف انوار’ ملک شاہد رسول اور شیخ فاضل نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تنویر عباس گوندل کو کوڑا ٹیکس سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ’ انہوں نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکار مکان یا دکان کی منزلوں کے حساب سے کوڑا ٹیکس کر رہے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے’ اس کے علاوہ ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں دکان یا مکان سیل کرنے کی بھی دھمکیاں دیتے ہیں’ انہوں نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بتایا کہ کوڑا ٹیکس کی رقم بہت زیادہ ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ ٹیکس کی یہ رقم معمولی ہونی چاہئے جو ہر دکان اور مکان والے آسانی کے ساتھ ادا کر سکیں’ اس کے علاوہ یہ ٹیکس پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ لیا جائے تاکہ شہری آپ کے انسپکٹرز کی دھمکیوں سے بچ سکیں۔’ اس کے علاوہ وفد کے ارکان نے پراپرٹی ٹیکس’ ایکسائز ٹیکس سے متعلق بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا’ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تنویر عباس گوندل نے وفد کے ارکان کے تحفظات اطمینان سے سنے اور کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے ملازم ہیں’ ہمیں پنجاب حکومت کے قوانین کو فالو کرنا ہوتا ہے’ ہم اپنے پاس سے کوئی ٹیکس نہیں لگاتے’ آپ اپنے تمام مطالبات اپنے لیٹرپیڈ پر لکھ کر مجھے دیں’ میں ڈی جی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بھیجوں گااور آپ کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی کوشش کروں گا’ اس کے علاوہ میں بہت جلد آپ کی میٹنگ ڈی جی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے رکھوانے کا بندوبست کرتا ہوں تاکہ آپ خود ان سے ملیں انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں’ مجھے یقین ہے کہ تمام فیصلے آپ کی امنگوں کے مطابق ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں