بلاول بھٹو کا سیاسی قیدیوں کے بارے بیان قابل غور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سا بق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپنی ہی اتحادی حکومتی کارکردگی پر عدم اعتماد اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بیان قابلِ غور اور قابل قدر ہے۔ مہنگائی سے عوام پریشان اور انڈسٹر ی بند ہورہی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں قسطوں میں ہو رہی ہے انصاف اورعوامی حقوق تب ہے جب لیوی ختم کردی جائے۔غریب عوام کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بجلی کے بلزہیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ابتدا میں وعدہ کیاتھاکہ چھوٹے طبقے کومفت سولر فراہم کئے جائیں گے مگراس پرعمل درآمد نہیں ہوا-انہوں نے کہاکہ تمام پارلیمانی جماعتوں کوصوبوں سمیت ملکی ترقی اورعوام کومشکلات سے نکالنے کے لیے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں