جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ دوران ریڈ شہری کی ہلاکت پر 2اے ایس آئیز سمیت 6 نامزد اور3نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 534گ ب کے رہائشی عدیل اشرف نے پولیس کو بتایا کہ سائل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ نصف شب کے قریب الز ا م علیہان تھانہ صدر کے اے ایس آئیز امجد،رانا شاہجہان،انتظار حسین،افتخار پسران اکرم،ندیم ولد فقیر حسین، وقاص ولد خادم حسین ہمراہ 3کس نامعلوم گھر کا بیرونی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مبینہ طور پر گالی گلوج شروع کر دی جبکہ اسی دوران الزام علیہان نے والد اشرف کیساتھ دھکم پیل شروع کر دی جس سے میرے والد زمین پر گر کر جاں بحق ہو گئے الزام علیہان نے گھر کا بیرونی دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھکمیاں دے کر والد کو دھکا کر جان سے مار کر سراسر زیادتی کی ہے پولیس تھانہ صدر نے مدعی کی درخواست پر 2اے ایس آئیز سمیت 6نامزد اور 3نامعلوم افراد کیخلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




