گوجرہ (نامہ نگار) لڑائی جھگڑاکرنے سے منع کر نے پر ڈنڈوں سوٹوں سے باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد مقدمہ کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر347ج ب کے ارشد علی کواس کے بیٹے سمیت وقار علی وغیرہ دس افراد نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا ۔شورشرابہ سن کواہل دیہہ موقع پر آگئے جنہوں نے مداخلت کر کے ان کی جان چھڑائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔وجہ عنادمضروبین نے ملزمان کو لڑائی جھگڑاکر نے سے منع کیاتھا۔




