لاہور (بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 28ہزار 216مقدمات درج کیے گئے جبکہ 20ہزار 345ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔




