اسلام آباد (بیورو چیف)راول ڈیم چوک کے قریب ایک شخص ہائی وولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔واقعے کے بعد عوام کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوی جبکہ پولیس اور ریسکیو اہلکار اسے نیچے اتارنے کی کوشش کرتے رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کھمبے پر چڑھے شخص نے اپنے ساتھ پانی بھی رکھا ہوا تھا، تاہم اس کے مطالبات اور کھمبے پر چڑھنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شخص کو بحفاظت نیچے اتار لیا، بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے اسے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔




