بدنام زمانہ منشیات فروش10کلو چرس سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران ایس ایج او تھانہ باہلک محمد نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش غلام حبیب کو ساڑھے دس کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ باہلک محمد نواز بھٹی نے اپنی ٹیم اے ایس آئی ہمیش خاں کے ہمراہ سعی کا موڑ کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش غلام حبیب ولد بلال سکنہ 604 گ ب کو قابو کیا تو اس کے پاس بیگ سے 10 کلو 560 گرام چرس برآمد کی جو کہ سپلائی کیلئے لے جا رہا تھا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی اور اس کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں