ریسکیو1122جیسے ادارے شہریوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زونل ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون، ثاقب سلطان محمود نے ریسکیو 1122 فیصل آباد کا دورہ کیا، زونل ڈائریکٹر کو ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ کارکردگی، ہنگامی حالات میں فوری رسپانس، ریسکیو آپریشنز اور عوام کو فراہم کی جانے والی امدادی سہولیات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کی جائب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی زونل ڈائریکٹر نے حادثات، ہنگامی صورتحال اور دیگر ناگہانی واقعات میں ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، پیشہ ورانہ مہارت، فوری اقدامات اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کسی بھی موثر عوامی خدمت کے نظام کے بنیادی ستون ہیں۔ ریسکیو 1122جیسے ادارے مشکل حالات میں شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرکے انسانی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں