سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا، 3ملزم گرفتار

راولپنڈی(بیوروچیف)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)راولپنڈی سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والا سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑ لیا۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی کی نجی ہاسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر سائبر مالیاتی فراڈ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان بینک نمائندگان اور غیر ملکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بن کر شہریوں کو ڈراتے تھے اور متاثرین کو خوفزدہ کر کے دھوکہ دہی سے رقوم بٹورتے تھے۔این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پیکا اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں