بدچلنی کے شبہ پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو مارڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بدچلنی کے شبہ پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی’ تاہم قاتل بھائی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 514 گ ب کے رہائشی محمد اسحاق کا کہنا ہے کہ اسکی بیٹی زاہدہ کی شادی اختر زمان سکنہ 509 گ ب کیساتھ ہوئی تھی۔ اور کچھ عرصہ قبل زاہدہ شوہر سے ناراض ہو کر میکے آ گئی۔ بیٹے عثمان کو اس کے کردار پر شک تھا اور اس کو بری حرکات سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی تو بھائی عثمان اپنی بہن زاہدہ کو کام کے بہانے کھیتوں میں لے گیا جہاں پر اس کا گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور قاتل بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں