لاہور(بیورو چیف)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنیوالے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آرگینک زراعت کے فروغ کیلئے خصوصی فنڈزمختص کیے جائیں تاکہ صوبے میں آرگینک زراعت کے پائیدار نظام کے فروغ سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہو۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آرگینک زراعت کے وسیع مواقع موجود ہیں




