برطانوی ٹائٹل جیتنا میرے کیریئر کا بہترین لمحہ ہے’ جوئل کلارک خان

برمنگھم (سپورٹس نیوز) وورسٹر سے تعلق رکھنے والے ہائی جمپر جوئل کلارک خان نے برمنگھم میں برطانوی ٹائٹل جیتنے کو اپنے کیریئر کا بہترین لمحہ قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق 26سالہ ایتھلیٹ جوئل کلارک خان نے الیگزینڈر سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل رائونڈ کے اختتام پر پیچھے چل رہے تھے، لیکن انہوں نے مقابلے کی آخری چھلانگ میں 2.27 میٹر کا اپنا بہترین ریکارڈ برابر کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔یہ ان کے کیریئر کا چوتھا آئوٹ ڈور ٹائٹل ہے، لیکن 18 ماہ تک انجری کا شکار رہنے کے بعد 2023 کے بعد سے یہ ان کی پہلی بڑی کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں