برطانوی کوہ پیما نے مائونٹ ایورسٹ ریکارڈ 20ویں مرتبہ سر کر لی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما کینٹن کول نے مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی 20 ویں بار سر کر کے اپنا ہی ریکارڈ مزید بہتر کر لیا، اور یوں وہ غیر نیپالی کوہ پیمائوں میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سب سے زیادہ بار سر کرنیوالے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ماہ موسمِ بہار میں کوہ پیمائی شروع ہونے کے بعد 600 سے زائد کوہ پیما مائونٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں، جنہوں نے مختصر سازگار موسم اور نسبتا پرسکون ہواں سے فائدہ اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں