بس اور ٹرالر میں تصادم،ڈرائیور جاں بحق،2افراد زخمی

شورکوٹ(نامہ نگار) شورکوٹ کے قریب موٹر وے ایم فور پر بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق،2افراد زخمی ، تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور جانیوالی بس میں 35مسافر سوار تھے جو شور کوٹ کے قریب موٹروے ایم فور پر ٹرالر سے جا ٹکرائی، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ جس کے نتیجہ میں ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 2افرادزخمی ہو گئی، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مرنے والے ڈرائیور کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے پہنچا دی گئی جبکہ زخمیوں کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں