بس اور ٹرالر میں تصادم،ہیلپر جاں بحق،7افرادزخمی

گوجرہ(نامہ نگار)بس اور ٹرالے میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں بس ہیلپر جاں بحق جبکہ سات مسافر شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کر دیاگیا۔پولیس نے ٹرالہ ڈرائیور کوگرفتارکر لیا۔معلوم ہواہے کہ بس نمبر BSA-019راولپنڈی سے براستہ گوجرہ بہاول پورجا رہی تھی کہ گوجرہ جھنگ روڈ کے چک نمبر360ج ب کے قریب ٹرالہ نمبرTLF-988کو کراس کر تے ہو ئے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میںبس ہیلپر20سالہ محمد عمران ولد لیاقت علی سکنہ تحصیل وضلع لودھراں،محمد یار ولد محمد حاجی سکنہ چک نمبر04مخدوم پورروڈ خانیوال ،محمد اسامہ ولد عبدالرزاق سکنہ کھوکھراں سٹاپ شجاع آباد روڈملتان،زاہد حسین ولد عبدالعزیزسکنہ روجھان ضلع راجن پور،پرویز ولد جام امیربخش سکنہ راجن پور،محمد منیب احمد ولد حفیظ احمد سکنہ ضلع ملتان،عامر نواز ولد شاہ نواز سکنہ محلہ عید گاہ تلہ کنگ اورشیر علی ولد شاہ نواز سکنہ کوٹ کرم خاں رحیم یار خان شدید زخمی ہو گئے ۔جبکہ بس ہیلپرمحمد عمران موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ اشرف تبسم ،ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری حاکم علی اورموٹر وے پولیس افسران اور ریسکیواہلکاران موقع پر پہنچے اورامدادی کارروائیاں کر تے ہو ئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیا جہاں پرانہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔بس بری طرح سے تباہ ہوگئی۔صدر پولیس نے ٹرالہ ڈرائیور کوحراست میں لے لیاہے ۔اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں