ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے خبردار کیا کہ مشرق وسطی کی صورتحال بہت نازک ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی کمیٹی کے سربراہ محمد الجدعان نے کہا کہ بعض ممالک تیل سے متعلق اپنی پیداواری صلاحیت کو تیزی سے بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن کچھ ممالک کو اس میں وقت لگے گا، اس کا انحصار ان ممالک کو پہنچنے والے نقصان پر ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی واشنگٹن میں ہونے والی میٹنگ میں بریفنگ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج یہ نہیں ہے کہ تیل و گیس کی پیداوار میں کتنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، اہم یہ ہے کہ کیا تیل و گیس کی کھیپ کی پشت پناہی اور دیگر لاجسٹک میں بیمہ کنندگان آسانی محسوس کریں گے۔




