بلدیاتی الیکشن،یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندیاں جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں شائع کر دیں۔ کنوینئر حلقہ بندیاں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق ممبران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ مس مریم اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر مزمل عرفات نے باقاعدہ فہرستیں جاری کر دیں۔ فیصل آباد تحصیل سٹی کو پانچ ٹائون میں تقسیم کرتے ہوئے 172 یونین کونسل اور تحصیل صدر کو 55 یونین کونسل بنائی گئیں ہیں۔ ہر یونین کونسل کو آبادی کے لحاظ سے 20ہزار سے 25ہزار آبادی پر تشکیل دی گئی ہے۔ فیصل آباد سٹی کے پانچ ٹائونز میں علامہ اقبال ٹائون میں 34 یونین کونسل’ لائلپور ٹائون میں 35′ مدینہ ٹائون میں 33′ جناح ٹائون میں 36 اور نئے سمن آباد ٹائون میں 34 یونین کونسلز بنائی گئیں ہیں جبکہ تحصیل صدر کے علاقہ کو 55 یونین کونسلز میں تقسیم کرتے ہوئے حلقہ بندیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں میونسپل کمیٹی دھاندرہ 3 یونین کونسلز’ میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ 5 یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹی سدھار 3 یونین کونسلز پر مشتمل ہو گی جبکہ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 26مئی سے 23 جون تک وصول کئے جائیں گے۔ 22جولائی 2026ء تک الیکشن کمیشن اعتراضات پر فیصلے حلقہ بندی کمیٹیوں کو بھجوائے جائیں گے۔ 10 اگست 2026ء کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں