بنگلہ دیش کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

ڈھاکہ(سپورٹس نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں اب تک کوئی ٹیسٹ نہ کھیلنے والے فاسٹ بائولر مشفق حسن کو شامل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دورہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے لئے انتہائی اہم اور تاریخی ہے کیونکہ یہ ٹیم 23 سال بعد آسٹریلیا کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ موجودہ سکواڈ میں شامل کسی بھی کھلاڑی کو اس سے قبل آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا تجربہ حاصل نہیں۔بنگلہ دیشی فاسٹ بولنگ اٹیک کو ان دنوں شدید مشکلات اور انجریز کا سامنا ہے، تیز گیند باز ناہید رانا زخمی ہونے کی وجہ سے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں