بوگس کال کرنے پر خاتون سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار) بوگس کال کر نے والے خاتون سمیت تین افرادقانون کی گرفت میں آگئے۔معلوم ہواہے کہ نیو پلاٹ گوجرہ کے علی نواز نے پولیس ہیلپ نمبر15 نمبرپرکال کی تھی جو پولیس نے موقع پہنچ کر چھان بین کی تو اس کی کال بوگس ثابت ہو ئی ۔جبکہ نیوپلاٹ گوجرہ کے محمد ارشد پولیس ایمر جنسی نمبر15پر کال کی کہ اس کے ساتھج ڈکیتی کی واردات ہو ئی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرتصدیق کی تو کال جھوٹی ثابت ہو ئی۔اور چک نمبر91ج ب کی مسماة فوزیہ بی بی نے پولیس ہیلپ لائن نمبر15پر نقب زنی کی کال کی جو بوگس ثابت ہو ئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں