بچوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدنے صوبہ بلو چستان کے ضلع خضدار میں سکول کے بچوں لیکرجانے والی بس پر خود کش حملے میں4بچوں سمیت 6 افرادکی شہادت اور40 کے زخمی ہونے پرگہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے تاجر برادری کی طرف سے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے یہ معصوم طلبہ گھروں سے علم کی شمع جلانے کیلئے نکلے تھے انہوں نے کہا کہ سکول بس پرحملہ دشمن کی وطن عزیز میں عدم استحکام پیدکرنے کی گھنائوئی سازش ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی اورسفاکی کی انتہاہ ہے جس پر تاجر برادری سمیت پوری قوم رنجیدہ ہے اوروہ غم زدہ سوگوار خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں