فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بچوں کی لڑائی پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل اور دو کزنوں کو لہولہان کر دیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے شعبہ مارچری اور زخمی بھائیوں کو ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 68 رب کے رہائشی آصف نے بتایا کہ گزشتہ روز بچے کسی بات پر لڑ پڑے تو اس کے بھائی عاطف نے ملزمان عمران وغیرہ سے گلہ کیا جس پر وہ مشتعل ہو گئے ملزم عمران نے اپنے ساتھیوں بشارت اور شوکت کے ہمراہ مسلح ہو کر آئے اور گھر کے باہر کھڑے عاطف ولد خادم کو گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کی آواز سن کر اس کے ماموں زاد کزن شہباز’ زمان پسران رمضان موقع پر پہنچے تو ملزمان نے گولیاں مار کر دونوں بھائیوں کو بھی لہولہان کر دیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔دریں ثناء ۔مکوآنہ (نامہ نگار) نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے شہری کوقتل کردیا’ تھانہ صدرفیصل آبادکے علاقہ مکوآنہ خانوآنہ بائی پاس روڈچک 228رب باراں میں چارموٹرسائیکلوں پرسوارہو کرآنیوالے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے عمران ولدحق نوازکوقتل کردیا، پولیس نے لاش کوقبضہ میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔




