مریدکے(نامہ نگار)مریدکے میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ نواحی آبادی حدوکے تار بازار میں پیش آیا جہاں بھائی نے فائرنگ کرکے 22سالہ بہن زینب کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم امبر نے پسٹل سے بہن کے سر میں گولی ماری اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔




