بھارتی اسٹینڈ اپ کی وجہ سے کامیڈین گالیاں دینے لگے’ عباس بخاری

لاہور (شوبز نیوز) کامیڈین عباس بخاری کا کہنا ہے کہ بھارتی اسٹینڈ اپ کی وجہ سے ہمارے کامیڈین بھی گالیاں دینے لگے ہیں۔پاکستان کے نامور اسٹینڈ اپ کامیڈین عباس بخاری نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کامیڈی کے دوران گالیاں دینے کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے شروع میں متنازع کامیڈی کو نظر انداز کیا لیکن کچھ کانٹینٹ ایسے ہیں جسے آپ کو بناتے ہوئے شرمندہ نہیں ہونا چاہیے۔عباس بخاری نے کہا کہ کامیڈی میں ایک چیز کے خلاف ہوں جو بھارتی اسٹینڈ اپ کی وجہ سے ہمارے کچھ کامیڈین کو عادت لگ گئی ہے کہ ہر دو جملوں کے بعد گالی دینی ہے، جس کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ نئے اسٹینڈ اپ کامیڈین جو کانٹینٹ لکھ رہے ہیں وہ گالیاں ہٹا کر لکھیں، اگر وہ اس طرح کا میٹریل لکھیں گے تو ان کے لیے آگے مزید آسانی ہوجائے گی۔کامیڈین نے کہا کہ امان اللہ صاحب اسٹینڈ اپ کامیڈی کرتے تھے اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کھڑے رہ کر پرفارمنس دیتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں