کراچی (شوبز نیوز) معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حلقے پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر جگہ ملنے کے حق میں نہیں۔حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر کب نظر آئے گا؟ تو فیصل قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا اگر سچ بولوں تو بھارتی نہیں چاہتے کہ پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر آئے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہم سچ نہیں بولتے جبکہ نیٹ فلکس کے لیے حقیقت دکھانا ضروری ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹ فلکس چاہتا ہے کہ ہر ملک اپنی خامیاں اور تاریک پہلو بھی دنیا کے سامنے لائے۔ آپ کو اپنے ملک میں ہونے والی حقیقت دکھانی پڑتی ہے لیکن پاکستان میں سب کچھ دکھانا ممکن نہیں کیونکہ جو فلم ساز ملک کی اصل تصویر پیش کرے گا ۔




