ہریانہ(سپورٹس نیوز)بھارتی ریاست ہریانہ میں بین الاقوامی کبڈی کھلاڑی شیلو بلہارا کی 23 سالہ اہلیہ مسکان نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ روز دوپہر پیش آیا، گھر والوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس اور فورنزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔




