بھارتی کرکٹ بورڈ گرل فرینڈز کلچر سے پریشان

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر کی وجہ سے پریشان ہو گیا’ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی دوستوں کی لیگ میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا، کھلاڑیوں کی دوستوں کی وجہ سے بورڈ اور لیگ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی پی ایل کے دوران پبلک میں کھلاڑیوں کی دوستوں کی حد سے زیادہ نقل و حرکت سے بھارتی بورڈ ناخوش ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ایشن کشن اور ارشدیپ سنگھ اپنی دوستوں کے ساتھ گھومتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں