ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے معروف ہدایت کار انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ کشیپ نے باضابطہ طور پر بالی ووڈ چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے اور اس انڈسٹری کو زہریلا قرار دیا ہے جو صرف باکس آفس کے نمبروں کے گرد گھومتی ہے۔ گینگز آف واسع پور جیسی مشہور فلم کے ہدایت کار انوراگ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی اور ہندی فلم انڈسٹری سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ممبئی چھوڑ چکے ہیں۔انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ میں بالی ووڈ فلمی دنیا کے لوگوں سے دور رہنا چاہتا ہوں۔ یہ انڈسٹری بہت زہریلی ہو چکی ہے۔ ہر کوئی غیر حقیقی اہداف کے پیچھے بھاگ رہا ہے، اگلی 500 یا 800 کروڑ کی فلم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔




