بھارت پہلی بار جاپان کیخلاف ٹی20میچ کھیلے گا

ٹوکیو (سپورٹس نیوز) بھارت اور جاپان کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بھارتی ٹیم رواں ماہ 22 ستمبر کو پہلی بار جاپان کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ سوزوکی کپ کا ایک روزہ ٹی20 انٹرنیشنل میچ جاپان کے سانو انٹرنیشنل کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا، یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ممالک کی مردوں کی ٹیمیں ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔بھارت اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں اس میچ کو اہم قرار دیا گیا ہے۔ مقابلہ اسپورٹ 75 اقدام کا پہلا مرحلہ ہوگا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے دوران طے پانے والے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں