حیدرآباد (سپورٹس نیوز) بھارت کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر ثاقب حسین کا تعلق بہار کے گوپال گنج سے ہے، جنہیں آئی پی ایل میں سب سے پہلے کے کے آر نے 2024 میں خریدا تھا۔ لیکن انہیں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔تاہم اس سیزن مین ثاقب حسین کا شمار ان بالرز میں ہو گیا ہے جنہوں نے آئی پی ایل کے ڈیبیو میچ میں 4 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔لیکن اس محنت کے پیچھے انکے والدین کی کتنی قربانی اور محبت ہے ، جس کو سن کر آپ رو پڑیں گے۔بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ)کے لیے کھیلتے ہوئے ثاقب حسین نے 4 اوورز میں 24 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ثاقب کے علاوہ پرفل ہِنگے نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں، ان کا بھی یہ ڈیبیو میچ تھا۔ یہاں ہم ثاقب حسین کی زندگی کی ان جدوجہد کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہیں پار کر کے وہ آج سٹار بنے ہیں۔ ان کی زندگی غربت میں گزری، جب وہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر)میں شامل ہوئے تھے تب فرنچائزی نے ان کا ایک انٹرویو شیئر کیا تھا۔




