لاہور(سپورٹس نیوز) ہیڈ کوچ پاکستان انڈر 19شاہد انور نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کے لیے عملدرآمد، کردار سازی اور اعتماد ضروری ہیں، صبر، جذبہ اور مسلسل محنت نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈر 19سطح پر کوچنگ کے ساتھ کردار سازی اور طرزِ زندگی پر بھی توجہ دی جاتی ہے، نتائج سے زیادہ موثر عملدرآمد پر توجہ دینی چاہیے۔ ایشیاء کپ کی کامیابی کئی ماہ کی محنت اور موثر تیاری کا نتیجہ تھی، کھلاڑیوں کو صرف اپنے اختیار میں موجود عوامل پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔




