بیجنگ روبوٹ گیمز، 2ہزار سے زائد روبوٹس کی شرکت

بیجنگ (سپورٹس نیوز) دوسرے ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز 22سے26اگست تک بیجنگ میں شروع ہوں گے، جہاں روبوٹس لانگ جمپ، ویٹ لفٹنگ اور ٹیبل ٹینس جیسے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔دنیا بھر میں روبوٹکس کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت کے درمیان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز ایک بار پھر سجنے جا رہے ہیں جہاں اس سال 2 ہزار سے زائد انسان نما روبوٹس مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔منتظمین کے مطابق عالمی سطح کا یہ ایونٹ22سے26اگست تک جاری رہے گا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں شریک روبوٹس کی تعداد تقریبا چار گنا بڑھ گئی ہے۔بیجنگ میونسپل بیورو آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جیانگ گوانگژی کے مطابق رواں سال 16 ممالک سے 666 ٹیمیں مقابلوں میں شریک ہوں گی، جن میں مجموعی طور پر2ہزار56روبوٹس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں