بینظیر موبائل سم کے حصول میں 30جون تک توسیع

لاہور(بیورو چیف)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے خواتین بینفشریز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینظیر موبائل سم کے حصول کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔مستحق خواتین 30جون 2026ء تک اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے اپنی موبائل سم بالکل مفت حاصل کر سکتی ہیں۔بی آئی ایس پی حکام نے تمام بینیفشریز سے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ابھی تک اپنی بینظیر موبائل سم حاصل نہیں کی تو فوری طور پر بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں