لاہور(بیوروچیف) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ارب روپے کے بینک ڈیفالٹ کے ملزم اور حوالہ ہنڈی کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک ارب روپے کے بینک ڈیفالٹ پر نجی کمپنی کے ڈائریکٹر رانا شہریار کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم رانا شہریار ایم ایس اشرف پولی پرائیو یٹ لمیٹڈ اور ایم ایس سمیرا فلور ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کا ڈائریکٹر ہے۔نجی بینک کی شکایت پر ملزم کیخلاف ایف آئی آر نمبر 119، 120اور 121/2026درج کی گئیں۔




