لندن (سپورٹس نیوز)بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بنیں گے بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو روٹ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر واپس آنے والے ہیں اور وہ اگلے موسم گرما میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم ایشز سیریز تک ٹیم کی قیادت کریں گے۔بین اسٹوکس کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انگلینڈ کی جانب سے نئے ٹیسٹ کپتان کی تلاش اب روٹ کی واپسی کے ساتھ ختم ہونے والی ہے۔ایتھلیٹک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے پاکستان کے خلاف 19 اگست سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے روٹ کا بطور کپتان اعلان کیا جائے گا، اس تقرری میں اگلے سال ہونے والی ایشز تک توسیع کا امکان ہے۔اس اقدام سے ہیری بروک، ٹیسٹ میں اسٹوکس کے نائب، اگلے سال ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان کے طور پر کام جاری رکھ سکیں گے۔




