فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او نشاط آباد نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرم دودھ چہرے پر پھینکنے والے شوہر ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2 کلب چوک کے رہائشی ملزم حمزہ محمود نے گھریلو جھگڑے پر اہلیہ سدرہ شہزادی چار بچوں کی ماں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور کھولتا ہوا دودھ اس کے چہرے پر پھینک دیا، جسکی وجہ سے خاتون کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او نشاط آباد ساجد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم شوہر کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔




