بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

کھاریاں(نامہ نگار)پولیس تھانہ سٹی نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنیوالا سفاک قاتل گرفتار کرلیا ‘ تھانہ سٹی پولیس نے بیوی کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد آصف ولد محمد عارف قوم گجر سکنہ سردار پورہ کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ مقتولہ کے بھائی محمد یاسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی ہمشیرہ مسما ثانیہ بی بی زوجہ محمد آصف سے ملزم آئے روز تشدد کرتا تھا۔ مورخہ 08 فروری 2025ء کو ملزم نے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مقتولہ کو ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کیا اور بعد ازاں سول ہسپتال لالہ موسی میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، جہاں ثانیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس نے فوری مقدمہ نمبر 78/25 درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں