فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بیوی کو زندہ جلا کر قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار’ قتل کے سنگین مقدمہ میں مطلوب ملزم خالد مسیح کو پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے گھریلو ناچاقی اور ذاتی رنجش کی بناپر اپنی اہلیہ ثمینہ بی بی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ خاتون شدید جھلسنے کے باعث جانبر نہ ہو سکیجس پر پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے جلاد ملزم کو گرفتار کر لیا’ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقدمہ کے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دو معصوم بہن بھائیوں کے لرزہ خیز قتل کیس میں اہم پیش رفت، سفاک میاں بیوی اپنے ساتھی سمیت گرفتار۔ مقتولین کی حقیقی والدہ نصرت بی بی، سوتیلے باپ ارشد اور ساتھی ملزم نصیر کو پولیس نے گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل اسلم نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور موثر تفتیشی حکمت عملی کے ذریعے لرزہ خیز قتل کیس ٹریس کیا۔تفصیل کے مطابق 566گ ب جڑانوالہ کے رہائشی فقیر محمد نے بتایا کہ 20سال قبل اس کی شادی نصرت بی بی سے ہوئی۔ جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹا واصف عرف ملنگی پیدا ہوا۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد گھریلو ناچاقی کی بناء پر اس کی بیوی نصرت بی بی نے گھر سے بھاگ کر ارشد ولد علم دین سے شادی کر لی۔ ان کے ہاں فاطمہ پیدا ہوئی۔میرا بیٹا واصف عرف ملنگی اپنی والدہ اور سوتیلے والد کے پاس رہائش پذیر تھااور اس کی سوتیلی بہن فا طمہ بھی وہیں پر ہی مقیم تھی۔ دونوں میاں بیوی ارشد اور نصرت بی بی میرے بیٹے اور اپنی بیٹی پر تشدد کرتے اس بناء پر یہ دونوں بھاگ کر میرے پاس آ گئے مگر ان دونوں نے منت سماجت کر کے انہیں واپس لے لیااور اپنے ساتھ لے گئے۔ بعدازاں نصرت بی بی اس کے خاوند ارشد نے اپنے ساتھی نصیر کے ساتھ مل کر 563گ ب میں ملک صہیب اعوان کے ڈیرے پر لے جا کر دونوں بہن بھائیوںواصف عرف ملنگی اور فاطمہ پر وحشیانہ تشددکیا’ انہیں درخت کے ساتھ لٹکا دیا جس کے باعث وہ دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ ملزمان نے خودکشی کرنے کا ڈرامہ رچایا مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے پولیس نے زیر دفعہ 302ت پ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔




