فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر بیٹری پھٹنے سے نوجوان بری طرح جھلس گیا، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ کے رہائشی عمر ولد برکت بیٹری کاپانی چیک کر رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے سے بیٹری پھٹ گئی اور بیٹری کا تیزابی پانی پڑنے سے جسم بری طرح جھلس گیا تو فوری طور پر اس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔




