تاریں چوری کرنے کیلئے بجلی کے پول پر چڑھنے والا نشئی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)تاریں چوری کرنے کے لئے بجلی کے پول پر چڑھنے والا نشئی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا’ ریسکیو1122 نے نعش کو تحویل میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ روڈ پر نشاط آباد پل کے قریب 36سالہ نشئی بجلی کے پول پر چڑھ گیا اور بجلی کی مین تاروں کو چھونے سے کرنٹ لگنے سے زمین پر گر کر دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ جس پر نعش کو پولیس کے حوالے کیا۔ نشاط آباد پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں