ترقیاتی کامو ں میں اراکین اسمبلی کمیشن لے رہے ہیں

کنجوانی(نمائندہ خصوصی) ترقیاتی منصوبوں میں سیاسی کرپشن ناقص تعمیرات کی بنیاداور عوامی ٹیکس ضا ئع کرنیکا سب سے بڑا سبب ہے تعمیرا تی منصوبے ہر دوسال بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی این اے 97سعداللہ بلوچ نے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور اور اس کے بعد منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی پر ترقیاتی فنڈز کی بارش کی گئی مگراس کا صحیح استعمال نہ ہو سکا کیونکہ اراکین اسمبلی کی وساطت سے ہونیوالے ترقیاتی کاموں میں ارا کین اسمبلی نے اپنا کمیشن رکھ لیا جسکو دیکھتے ہوئے ٹھیکیداروں نے من مرضی کا ناقص میٹریل استعمال کیا جس کی وجہ سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبے دو یا تین سال بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں