تعمیر نہ ہونے سے ستیانہ روڈ پر ٹریفک مسائل بڑھ گئے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)تعمیر نو نہ ہونے سے ستیانہ روڈ پر ٹریفک مسائل بڑھ گئے ،شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم ترین سڑک ستیانہ روڈ کو 27سال قبل دورویہ تعمیر کیا گیا تھا مگراب نئی کالونیاں بننے کے باعث آبادی بڑھنے سے سڑک پر ٹریفک کا دباؤشدید بڑھ گیا ہے ،جس کے باعث ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ،سکول اور دفتری اوقات کے علاوہ بھی سڑک پر گزرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے تجاوزات، سڑک کنارے ریڑھیوں اور غلط پارکنگ کی وجہ سے بھی ٹریفک کے مسائل اور حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ٹریفک روانی کیلئے جھال چوک اوور اورگیٹانوالا چوک میںانڈر پاس بننا چاہئے ،مین گیٹ چوک ستیانہ روڈ سے فش فارم تک سڑک کوکشادہ کیا جانا چاہئے ،شہری حلقوں نے ڈویژنل کمشنر عمران حامد شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ستیانہ روڈ کا سرپرائزوزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیںسڑک کشادہ کرکے دوبارہ تعمیر کی جائے اور یو ٹرنز ایک سٹینڈرڈ کے مطابق بنائے جائیں تاکہ شہریوں آمد ورفت میں آسانی ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں